وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی اورگورنرہاؤسزکومیوزیم بنانے کااعلان

62

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی اور چاروں گورنر ہاؤسز کو میوزیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقامات اور ہوٹلز میں تبدیل کیا جائے گا، ان عمارتوں پر آنے والے سالانہ 105 کروڑ روپے کے اخراجات کی بچت ہو گی۔ جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت تاریخی عمارات کے دوبارہ استعمال مجوزہ منصوبے کے بارے میں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو شفقت محمود نے بتایا کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، اس لیے حکومت نے شاہانہ اخراجات کو ختم کر کے سادگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ