غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی سزا کاٹ رہے ہیں

42

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں11803 پاکستانی قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں 88 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں، مجموعی طور پر11803 پاکستانی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ2937 پاکستانی قید ہیں، بھارت میں10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں، جن میں سے582 قید ہیں، افغانستان میں177 اور ایران میں186 پاکستانی جیل میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں242 جبکہ امریکا میں2 پاکستانی جیل میں قید ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارت خزانہ سے35000 ڈالرز کا فنڈ مانگا گیا ہے، پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس کے باعث مزید وقت درکار ہے۔ یاد رہے رواں سال فروری میں سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بیرونِ ملک نظر بند کیے گئے پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی، جس کے مطابق10ہزار 715پاکستانی باہر ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں۔ پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہے جبکہ یو اے ای میں بھی2 ہزار710پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔ واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد مختلف ممالک کا رخ کرتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.