باون شاہ ویلفیئر فٹبال کلب کا جنرل باڈی اجلاس

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر)باون شاہ ویلفیئر فٹبال کلب ملیر کا جنرل باڈی اجلاس قادر بخش کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبران، عہدیداران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق صدر مرحوم یار محمد بلوچ کیلئے دعا مغفرت کی گئی اور ان کی فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر کے لیئے امین بلوچ، سینئر نائب صدر مولا بخش بلوچ، نائب صدر شکور بلوچ، جنرل سیکریٹری قادر بخش، ڈپٹی سیکریٹری محمد رحیم بلوچ، سیکریٹری اطلاعات فاروق، خازن بابر بلوچ، آفس سیکریٹری عبدالغفار بلوچ کے نام کو چناؤ کے لیے حتمی شکل دی گئی جبکہ ممبران کمیٹی میں ارشد، اختر، عمران ، ملا بشیر اور امیر بخش کے ناموں کا اعلان کیا گیا جبکہ ٹیم کے کپتان عطاء اللہ بلوچ، نائب کپتان ماجدشاہ اور کوچ عبداللہ شاہ ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ