لیوآ اور یوسف نے مردوں کے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر ا سٹا ف ا سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

155
اسلام آباد:مصحف اسکواش کمپلیکس میں چیف آف دی ائیر ا سٹا ف ا سکواش ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کے موقع پر کھلاڑی ایکشن میں
اسلام آباد:مصحف اسکواش کمپلیکس میں چیف آف دی ائیر ا سٹا ف ا سکواش ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کے موقع پر کھلاڑی ایکشن میں

اسلام آباد (جسارت نیوز) مردوں کے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر ا سٹا ف ا سکواش ٹورنامنٹ اور خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز گزشتہ رو ز مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے۔ ہانگ کانگ کے لیو آ اورمصر کے یوسف سلیمان نے مصحف علی میر اسکواش کمپلکس، اسلام آباد میں مردوں کی چیف آف دی ایئر ا سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔جبکے مصر کی کھلاڑیوں رووان ایلربی اور نادا عباس نے خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اسکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل شاہد اختر علوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ مردوں کے چیف آف ائیر ا سٹا ف انٹرنیشنل ا سکواش چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے لیو آ نے پاکستان کے طیب اسلم کو 11۔9, 11۔2, 11۔5 (3۔0) سے ہرایا۔یہ میچ 47 منٹ جاری رہا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے یوسف سلیمان نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو 4۔11, 11۔9, 13۔11, 11۔6 (3۔1)سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔یہ میچ 66منٹ تک جاری رہا۔ خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی رووان ایلربی نے اپنی ہم وطن فریدہ محمدکو 11۔2, 11۔6, 9۔11, 11۔6 (3۔1) سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔یہ میچ 36منٹ جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کی نادا عباس نے ہانگ کانگ کی ٹونگ ٹسز ونگ کو11۔5, 9۔11, 11۔3, 11۔9 (3۔1) سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.