آل کراچی کیپٹن مجید ایم سی بی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ

69
نشترپارک گراؤنڈ نمائش میں آل کراچی کیپٹن مجید ایم سی بی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کیماڑی محمڈن کا مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد ناتھا کے ہمراہ لیا گیا گروپ
نشترپارک گراؤنڈ نمائش میں آل کراچی کیپٹن مجید ایم سی بی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کیماڑی محمڈن کا مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد ناتھا کے ہمراہ لیا گیا گروپ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ینگ سولجر فٹبال کلب نشترپارک کے زیراہتمام نشترپارک گراؤنڈ نمائش میں آل کراچی کیپٹن مجید ایم سی بی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کیماڑی محمڈن نے لائٹ آف بلوچ کو2-0 سے شکست دیکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔ نشترپارک گراؤنڈ نمائش میں آل کراچی کیپٹن مجید ایم سی بی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ویسٹ کی کیماڑی محمڈن کے معد مقابل ساؤتھ کی لائٹ آف بلوچ آئی جس میں کیماڑی محمڈن نے2-0 سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا، کیماڑی محمڈن کی جانب سے پہلے ہاف کے16 ویں منٹ میں حبیب الرحمن نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں1-0 کی سبقت دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد لائٹ آف بلوچ نے کیماڑی محمڈن کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائٹ آف بلوچ کے تمام حملوں کو ناکام بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو برقرار رکھا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر کیماڑی محمڈن کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی۔ وقفے میں مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد ناتھا کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا،ان کے ساتھ ارشد اسلام، کیپٹن مجید کے پی ٹی، سلیم سچوانی، ریاض الدین، جنید رضا راؤ، پرکاش، سکندر ماما، شہزاد بھائی، اکبر استاد، یونس ، محمد نیاز، محمد جاوید، رضوان، مطیع اللہ، سمیت دیگر موجود تھے۔دوسرے ہاف میں بھی کیماڑی محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل سے حریف لائٹ آف بلوچ کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ میچ کا دوسرا گول دوسرے ہاف کے 47ویں منٹ میں کیماڑی محمڈن کی طرف سے شارق نے بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگنا کردیا۔ 2 گول کے خسارے میں جانے کے بعد لائٹ آف بلوچ نے گول اتارنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ ریفری نے جب اختتامی وسل بجائی تو کیماڑی محمڈن کی ٹیم 2-0کے اسکور کے ساتھ میدان سے سرخرو ہوکر باہر آئی۔ میچ کے ریفری الطاف مگسی، ڈپٹی ریفریز عبدالروف، کلیم الدین، میچ کمشنر رضوان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد ناتھا نے آخر میں انعامات تقسیم کئے۔فاتح اور رنراپ ٹیم کو ٹرافیاں اور ٹریک سوٹ ودیگر انعامات دیئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.