شوائی ژنگ ، کیانگ وانگ اور سو وائی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

94

ٹوکیو (جسارت نیوز) چین کی نامور ٹینس اسٹار شوائی ژنگ، چین کی ہی کیانگ وانگ اور تائپے کی سو وائی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی شوائی ژنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کی ھیبینو کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں چین کی ہی کیانگ وانگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی لیوکسیکا کم خم کو ا سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ 8 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تائپے کی سو وائی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈے منیلا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ