سکھر: قادیانی لابی کو کابینہ کی حمایت حاصل ہے، مولانا ھزب اللہ جکھرو

73

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر اوراستقامت کا مہینہ ہے جس میں خلیفہ دوم حضرت عمرؓ اور حضرت حسینؓ کی شہادتوں نے تاریخی بنا دیا ہے۔دین کی سربلندی اور اور اسکی حکمرانی کے لیے انکی زندگیاں مشعل راہ ہیں۔سائیٹ ایریا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دور کے طاغوتیوں اور یزیدیوں سے مقابلہ کرنا حسینیت کا پیغام ہے، فر قہ واریت اور عصبیت،کرپشن اور ظلم کے ذریعے معاشرے کو برباد اور تباہ کردیا ہے۔ اسلام امن ومحبت کا درس دیتا ہے اور بھائی چارے کی فضا قائم کرتا ہے لیکن دین دشمن حکمرانوں نے مغربی غلامی کو قبول کرکے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قادیانی لابی سرگرم ہوگئی ہے جسے کابینہ کی حمایت حاصل ہے۔انھوں نیکہا کہ غریب غربت کی وجہ سے بچے بیچنے پر مجبورہیں ،پیٹرول مہنگا ہونے سے کرائے آسمان سے باتیں کررہے ہیں لیکن حکمران لینڈکروزر میں عیاشیاں کررہے ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، ہم مہنگائی اور بے روزگاری،بے امنی ،بے حیائی کے خلافجہاد کرکے حسینی کردار و سیرت کو زندہ کریں گے۔باب الاسلام سندھ محبت اور الفت کا مرکز ہییہ صوفیوں اور اولیاء اللہ کی سرزمین ہے جہاں یزیدیت کا خاتمہ اور حسینیت کا پرچار مسلمان پر لازم ہے۔انھوں نے کھا کہ امن کمیٹیوں کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کو مدعو نہ کرکے انتظامیہ نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ