نوابشاہ: کتے کو پتھر مارنے پر دو گروہوں میں تصادم ، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی

38

نواب شاہ( رپورٹ ۔محمد شفیق) گلی میں بیٹھے کتے کو پتھر مارنے پر دو گروہوں میں خونی تصادم 2 افراد ہلاک تین شدید زخمی، خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا، لاشیں اٹھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ،دونوں گروہوں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب گاؤں زنوار لیکی میں گلی میں بیٹھے کتے کو پتھر مارنے پر لیکی اور گدارا برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا اسی دوران مسلح افراد بھی تصادم میں کود پڑے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لیکی برادری کے دو افراد تاج محمد لیکی اور فرمان لیکی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد برکت، حلیم، سلیم شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی تاہم فائرنگ کے باعث لاشیں اٹھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں پولیس نے ہلاک و زخمی ہونے والوں کی لاشیں پیپلز میڈیکل کالج اسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔اسپتال میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.