گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو جلد یونیورسٹی میں بدل دینگے، گورنر سندھ

67

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو جلد یونیورسٹی میں تبدیل کردیا جائے گا، یہ یقین دہانی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کرنے والے وفد کو کروائی۔ وفد میں میں المنائی کے صدر سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرحمن راجپوت اور سکریٹر المنائی پروفیسر نظیر احمد قاسمی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو مبارک باد دینے کے علاوہ ان سے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کے مسائل سے آگاہ کرتے ہو ئے کہاکہ یکم اکتوبر کو گورنمنٹ کالج حیدرآباد کے قیام کو سو سال مکمل ہو جائیں گے، یہ حیدرآباد کا قدیم تاریخی کالج ہے جہاں سے نامور شخصیات فارغ التحصیل ہوئی ہیں۔ گذشتہ سال اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا اور سندھ اسمبلی نے یونیورسٹی کے قیام کا بل بھی منظور کرلیا ہے تاہم اسکا نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں ہو اہے۔ انہوں نے گورنر کے استفسار پر بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کا بھی اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے اور وعدے کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک یونیورسٹی کے لیے ایک سو ایکڑ زمین کی ابھی تک نشاندہی نہیں کی ہے ۔وفد نے کہاکہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد یونیورسٹی کا نوٹیفیکیشن کے اجراء ، وائس چانسلر کے تقرر اور سینڈیکٹ کی تشکیل اور بجٹ کی منظوری دی جائے نیز۔ گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ میں اس مسئلے پر جلد ہی سندھ حکومت سے گفتگو کرکے مسئلہ حل کراؤں گا اور گورنمنٹ کالج حیدرآباد جلد ہی یونیورسٹی میں تبدیل ہو جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ