محرم الحرام،ڈھرکی سمیت ضلع بھر میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ

101

ڈھرکی( نمائندہ جسارت )ڈھرکی سمیت ضلع بھر میں1تا10 محرم الحرام کو پر امن رکھنے سیکورٹی انتہائی سخت ، پولیس کے 3ہزار اہلکار اور130افسران اور رینجراور دیگر سیکیورٹی فورسسزکے جوان بھاری تعداد میں انتہائی الرٹ،فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت سخت ترین سیکیورٹی دن رات جاری۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔تفصیلات کے مطابق ڈھرکی سمیت ضلع گھوٹکی بھر میں ملک بھر میں ماضی میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اورممکنہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمحرم الحرام کے انتہائی سخت حساس ترین دن10محرم کو مکمل پر امن رکھنے کے لیئے ایس ایس پی گھوٹکی آفس میں بلائے گئے ایک اہم اجلاس میں ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملہی نے ضلع بھر کے تمام ایس، ڈی،پی،اووز آفیسروں اور ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں کے ایس ایچ اووز کو دس محرم کے اس حساس دن کی انتہائی سخت ترین نگرانی کے تحت ضلع بھر میں امن امان کی فضاء کو مکمل برقرار رکھنے کے سخت ترین احکامات جاری ۔احکامات ملتے ہی سیکورٹی فورسسز کی طرف سے محرم دس دنوں خاص طور پر دس محرم کی رات اور دن کو مکمل پر امن اور حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھنے کے لیئے ضلع بھر کے علاقوں کی سخت ترین نگرانی جاری کر دی ہے ۔اور اس اسپیشل سیکیورٹی پلان میں ضلع گھوٹکی بھر کے 3000پولیس اہلکاراور6ڈی ایس پیز اور20ایس ایچ اووز اور100اے ایس آئیز اور 80موبائل پولیس گاڑیاں اس اسپیشل سیکیورٹی پلان کے مکمل فول پروف بنانے کے لیئے انتہائی الرٹ ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ