کوہ نور انرجی کے بعداز ٹیکس منافع میں کمی

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گذشتہ مالی سال کے دوران کوہ نور انرجی کے بعداز ٹیکس منافع میں 9.23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران کوہ نور انرجی نے 729.9 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے لیے کمپنی کا خالص منافع 804.2 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے دوران کوہ نور انرجی کے بعداز ٹیکس منافع میں 9 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ