بی ایم جی کے امیدوار کے سی سی آئی کے الیکشن مین کامیابی حاصل کریں گے، سراج تیلی

79

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) سراج قاسم تیلی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کے سی سی آئی کے الیکشن برائے2018-19 میں بی ایم جی کے تمام 15امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور اپوزیشن کو ضمانتیں ضبط ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تاجر و صنعتکاربرادری کی وا ضح اکثریت بی ایم جی کے ساتھ ہے۔بزنس مین گروپ نے 1998سے ’’ عوامی خدمت ‘‘ کی پالیسی پر مؤثر انداز میں کام کرتے ہوئے کراچی چیمبر کو چلایاجس کی وجہ سے ماضی میں مالی مشکلات کے شکار کراچی چیمبر کو مالی طور پر ایک خود مختار، مستحکم اور مضبوط ادارہ بنا دیا گیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمنز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق،زبیر موتی والا،ہارون فاروقی،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطاملک،سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق، نائب صدر ریحان حنیف، سابق صدر اے کیو خلیل نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا،سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس مین گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین ایس ایم منیر نے پہلے بی ایم جی کی حمایت کی پھر اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے ہماے مخالفین جن کی سرپرستی اے کے ڈی اور مقصود اسماعیل کی جانب سے کی جارہی ہے ان کی حمایت کا اعلان کیا تاہم یہ اقدام بی ایم جی کے حق میں گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.