فی تولہ سونے کی قیمت 58ہزار650 روپے سے59ہزار650روپے ہو گئی

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا اور ایک تولہ سونا 60ہزارر وپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالر کے اضافے سے 1209ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا58ہزار650روپے سے بڑھ کر 59 ہزار 650 روپے ہو گئی اسی طرح857روپے کے اضافے سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت51ہزار140روپے پر جا پہنچی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ