انتخابات میں BMGگروپ کے مخالفین کو منہ کی کھانا ہوگی

38

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آل سٹی تاجر اتحاد (رجسٹرڈ ) کے مرکزی صدر حماد پونا والا، نے ایک بیان میں کہاکہ کراچی میں 15ستمبر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے BMGگروپ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے سراج قاسم تیلی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ کراچی 70فیصد مارکیٹ ایسوسی ایشن ہماری اتحاد کا حصہ ہیں جبکہ آل سٹی تاجر اتحاد (رجسٹرڈ) نے اپنی پوری اکثریت کے ساتھ BMGگروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انتخابات میں BMGگروپ کے مخالفین کو منہ کی کھانا ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 11سال قبل کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں الیکشن ہوئے تھے جس میں BMGگروپ کے سراج قاسم تیلی اور ایس ایم منیر کے درمیان ٹاکرے میں سراج قاسم تیلی (BMG) گروپ نے ایس ایم منیر کے پینل کو Cleansweep کرکے تاریخ رقم کی تھی۔ اس کے بعد ان 11سالوں میں سراج قاسم تیلی کے خلاف کافی سازشیں کی گئیں لیکن سراج قاسم تیلی نے تاجروں کی خدمت اس انداز میں کی کہ کوئی بھی ان کے مد مقابل نہ آ سکا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ سراج قاسم تیلی نے ہمیشہ یہی نعرہ بلند کیا ہے کہ میرا تعلق تاجر برادری سے ہے نہ کہ کسی رنگ و نسل سے۔جبکہ BMGگروپ نے ان اس طریل عرصے میں تمام برادریوں کہ یکجا کر کے رکھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ