پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25فیصد تک کم ہوگیا

36

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی برآمدات میں 22.4فیصد اضافہ سے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کے لیے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25فیصد تک کم ہوگیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018 کے لیے ملک کا تجارتی خسارہ 6.17ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے لیے تجارتی خسارہ 6.25 ارب ڈالر رہا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے لیے ملک کے تجارتی خسارہ میں 1.25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں قومی برآمدات میں 5.05 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی اور اگست 2018 کے دوران3.66 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.