حادثات و واقعات میں 2نچوں سمیت 9افراد جاں بحق

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقے میں حاثات واقعات میں 2 بچوں سمیت 9افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے کلاکوٹ تھانے کی حدود گبول پارک کے قریب رہائش پذیر 55 سالہ کبیر عباسی نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن عباسی گوٹھ میں کھیل کے دوران چار سالہ بچہ کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس نمبر 4 سے نامعلوم بچی کی لاش ملی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کی لاش کو شناخت کے لیے سرد خانے منتقل کردیا۔جمشید کوارٹر کے علاقے کشمیر روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی شناخت عبداللہ ولدہدایت اللہ کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق تیزرفتاری کے باعث ہیوی بائیک بے قابوہوکردرخت سے ٹکراگئی ۔سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا ڈاکخانے کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ راشد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور
ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کلینر کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا۔ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے چائنا کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت 28 سالہ غلام ولد شبیر کے نام سے ہوئی۔ادھر سعید آباد کے علاقے بلدیہ داؤد گوٹھ G۔27 بس اسٹاپ کے قریب برساتی نالے سے ڈوبی ہوئی دو روز پرانی تشددد زدہ 30 سالہ شخص کی لاش ملی ، ایس ایچ او عرض محمد کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ سچل کے علاقے گلزار ہجری میمن نگر کے قریب سے دو روز پرانی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 30 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔نیو کراچی جمعہ بازار کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔ شارع نورجہاں کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 25 سالہ خاتون زیب النسا زوجہ فیصل ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔ ادھرفیروز آباد کے علاقے شاہراہ فیصل لال کوٹھی کچھی کالونی کے قریب سیکورٹی گارڈ 25 سالہ نوید خان ولد سہراب خان اپنی ہی رائفل چلنے سے زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر اور کار میں تصادم کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 7 سالہ عجوہ ، 3 سالہ عمیرہ، 42 سالہ سحر، 30 سالہ یاسمین،40 سالہ عرفان اور 25 سالہ کاشان کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
9جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email
حصہ