سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جائے،نیشنل لیبر فیڈریشن

51

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر عبدالسلام اور جنرل سیکرٹری قاسم جمال نے سانحہ بلدیہ کے واقعہ کی برسی کے موقع پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سانحہ بلدیہ شیطانیت اور سفاکیت کی انتہا ہے، غریب محنت کشوں کو زندہ جلانے والے انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں،حکومت سفاک درندوں کو تختہ دار پر لٹکائے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی امداد کیلیے کروڑوں روپے کی امداد پر این جی اوز اور مفاد پرست ٹریڈیونیز رہنما قابض ہیں،وہ
امداد فوری طور پر متاثرین کے اہل خانہ اور لواحقین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان بھی اس واقعے کا نوٹس لیں اور تمام امداد متاثرین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی جائے۔
سانحہ بلدیہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.