جاذب قریشی نئی شعری فضا کے شاعر ہیں،پروفیسر سحر انصاری

52

کراچی (پ ر) بزم یاور مہدی کی 135 ویں نشست میں معروف ادیب شاعر پروفیسر جاذب قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس کی صدارت ممتاز دانشور شاعر پروفیسر سحر انصاری نے کی۔ آپ نے کہا کہ پروفیسر جاذب قریشی نئی شعری فضا کے شاعر ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو شعر و ادب کی جانب راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ یاور مہدی ایک عہد ساز شخصیت ہیں۔ پروفیسر جاذب قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 50 برس قبل یاور مہدی نے مجھے بزم طلبہ میں روشناس کرایا۔ ان کا ملنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے اور سحر انصاری نے مجھے حوصلہ دیا۔ یہ دونوں شخصیات میری بنیاد ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ