پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 ستمبر کو طلب ،صدر خطاب کریں گے

39

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر 17 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شام 4بجے طلب کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ صدر نے منگل18ستمبر کوسینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس طلب کیے ہیں،جن میں ترمیمی مالیاتی بل 2018اور نظرثانی وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اور سینیٹ قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے شیڈول میں یہ ردوبدل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث کیا گیا ہے ۔حکومت نے شریف خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یکجا دونوں ایوانوں کے اجلاس کے جودعوت نامے 13ستمبر کے لیے جاری کیے گئے تھے، وہی دعوت نامے 17 ستمبر کے اجلاس کے لیے قابل استعمال ہونگے، مہمانوں کے لیے 13ستمبر کو جاری کیے گئے دعوت نامے17ستمبر کو کارآمد ہونگے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور آئین کے آرٹیکل 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ