کلثوم نواز نے ہمیشہ دلیری سے سیاسی حالات کا مقابلہ کیا،شہباز شریف

49

لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اہلیہ کی وفات پر نوازشریف بہت دکھی ہیں،مریم نواز رو رہی تھیں انہیں دلاسہ دیا ہے، پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نواز نے دستخط سے انکار کیا تو میں نے دستخط کیے، کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق باتیں درد دل رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتیں،نوازشریف اور ان کی بیٹی نے 109سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں مگر ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا،اس سے زیادہ کوئی ظلم اور زیادتی کی اور کیا بات ہو سکتی ہے،عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے دعا کریں،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے ہمیشہ دلیری اور قوت ارادی کے ساتھ سیاسی حالات کا مقابلہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.