میاں نوازشریف سے ملاقاتیں اور تعزیت کا سلسلہ جاری 

56

لاہور/پشاور(نمائندہ جسارت+آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ کی وفات کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے نواز شریف کو فون کیا جس میں اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ایرانی قونصل جنرل اور سعودی سفیر نواف المالکی نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور اہلیہ کے انتقال پر وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور اپنی قیادت کی جانب سے پیغام پہنچایا ۔سابق صدر مملکت ممنون حسین نے بھی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شام جاتی امراء پہنچے اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا ۔جے یو آئی کے سربراہ آج نماز جنازہ میں باقاعدہ شرکت کرینگے ۔دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے نواز شریف کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ۔دریں اثنا حریت رہنما یاسین ملک نے بھی میاں محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے بھی وفد کے ساتھ رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور دعا کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.