وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری کی خدمات پختونخوا حکومت کے سپرد

29

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری کو تبدیل کر کے ان کی خدمات خیبرپختونخواحکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے
گریڈ19کے آفیسر محمد یحییٰ اخونزادہ کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم کے عہدے سے تبدیل کر کے انکی خدمات کے پی کے حکومت کے حوالے کر دی ہیں ۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر محمد مسعود احمد کو ایف بی آر سے تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر نیوٹیک میں بھجوا دیا ہے جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفیسر راجا تنویر اعظمی نے وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
حکومت کے سپرد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ