میر واعظ عمرفاروق کا کلثوم نواز کے انتقال پراظہارتعزیت

53

سری نگر(صباح نیوز)حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔انہوں نے کلثوم نواز کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس اورشریف خاندان
کوصبرجمیل عطا کرے۔غم اور دکھ کی اس گھڑی میں کشمیری عوام ان کے ساتھ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ