ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74فیصد اضافہ

31

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 977.470ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 5.74 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2016-17 کے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 924.371ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اس عرصہ فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 7فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ