آئی ٹی صنعت کی ایک پلیٹ فارم پر موجودگی قابل تحسین ہے،خالد مقبول 

50

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (پاشا) نے 15 ویں P@SHA آئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد کیا۔ پاشاایوارڈز آئی ٹی صنعت کا ایک اہم ایونٹ ہیں جو سفارت کاری و میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ ایوارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے جنہوں نے حال ہی میں اس اہم شعبہ کی قیادت سنبھالی ہے۔ پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز پاکستان کی آئی ٹی صنعت کی جانب سے پیش کی جانے والی بہترین ایجادات کی نمائندگی کرتا ہے جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی گذارشات بھیجیں اور مایہ ناز ٹیک کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ججز ان نے ان کا جائزہ لیا۔ اس میں 9 بڑی کیٹیگریز اور 33 ذیلی کیٹیگریز شامل ہیں جن میں فاتحین اور دوسرے نمبر پر آنے والوں کو ایوارڈز دیے گئے۔ پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں شرکاء نے اس میں مقابلے میں شرکت کی جن میں بڑی آئی ٹی کمپنیوں، کاروباری افراد سمیت طلباء نے شامل تھے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی متحرک آئی ٹی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک پلیٹ فارم پر موجودگی کوقابل تحسین قرار دیتے ہوئے سراہا اور اس شعبہ کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ پاشا کے چیئرمین برکان سعید نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اعتماد سازی اور آئی ٹی سیکٹر میں مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز جیسی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ مارکیٹنگ، بینکنگ، تعلیم، صحت، پبلک سیکٹر، صنعت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز نے 33 مختلف ذیلی کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز وصول کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ