بہت تکلیف میں ہوں آخری وقت والدہ کیساتھ نہیں تھی، مریم نواز

205

لاہور/لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بہت تکلیف میں ہوں کہ آخری وقت میں والدہ کے ساتھ نہیں تھی۔

اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پیرول پر رہائی ملنے کے بعد جاتی امرا کے لیے روانگی کے وقت رات گئے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کی خبر کے بعددن انتہائی تکلیف دہ تھا، قوم سے اپیل ہے کہ میری والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ