مصر : اخوان اہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائے موت

174
قاہرہ: مصری فوجداری عدالت کاجج سزا سنا رہا ہے‘ اخوان المسلمون کے پُرعزم رہنما فاتحانہ انداز میں ردعمل دے رہے ہیں
قاہرہ: مصری فوجداری عدالت کاجج سزا سنا رہا ہے‘ اخوان المسلمون کے پُرعزم رہنما فاتحانہ انداز میں ردعمل دے رہے ہیں

قاہرہ (رپورٹ: الیاس متین) فوجی آمر عبدالفتاح سیسی کی سرکردگی میں مصر ی عدالت نے اخوان المسلمون کی جانب سے 2013ء میں احتجاجی مظاہروں کی پاداش میں 75افراد کو سزائے موت اور 47کی عمر قید کی سز اسنادی۔ سزائے موت پانے والوں میں جماعت کے سرکردہ رہنما عصام عریان، عبدالرحمن بر، محمد بلتاجی، صفوت حجازی، عاصم عبدالماجد، طارق زمر اور وجدی غنیم شامل ہیں۔ عمر قید پانے والے اخوانی رہنما ؤں میں محمد بدیع اور عصام سلطان کا نام سر فہرست ہے۔ اسی طرح الجزیرہ کے ایک صحافی عبداللہ شامی کو 15سال قید کی سزا سنائی گئی۔ایک اور صحافی ابوزید المعروف شوقان کو 5برس قید کی سزا دی گئی حالاں کہ وہ پہلے ہی زندان میں 5برس گزار چکے ہیں۔ اخون المسلمون رہنماؤں پر الزام عائد کی گیا کہ وہ 5برس قبل احتجاجی دھرنوں میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 600افراد کی ہلاکت کے ذمے دار تھے۔تمام سزا یافتگان فوجداری عدالت کے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔عدالت میں 739 افراد کے خلاف سکیورٹی سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے ، ہلاکتوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ میدان رابعہ عدویہ میں اخوانی کارکنان پر امن مظاہرے کررہے تھے کہ مصری فوج نے ان پر دھاوا بول کر خون کی ہولی کھیلی۔ شہید ہونے والوں میں بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کی ایک بڑی تعداد تھی۔ ہیومن رائٹس کے مطابق مصری تاریخ میں اس سے زیادہ ہولناک واقعہ نہیں گزرا ۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے قومی املاک تباہ کرنے الزام میں جماعت کے 739کارکنان پر جرمانے عائد کیے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں سابق صدر محمد مرسی کی غیر قانونی حراست کے خلاف قاہرہ میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیاتھا۔ 2012ء میں مصری فوج نے باقاعدہ الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے والے آئینی صدر مرسی کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد استعماری طاقتوں نے کٹھ پتلی حکمراں عبدالفتاح سیسی کو صدارت سونپ دی تھی۔صدر مرسی کے بیٹے اسامہ بھی اخوان کے ان 22افراد میں شامل ہیں، جو10سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ 5قیدی دوران حراست تشدد کے سبب شہید ہوگئے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا اختیار ہے، تاہم پوری دنیا جانتی ہے کہ اس کا فائدہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اخوان رہنما

Print Friendly, PDF & Email
حصہ