پلڈاٹ نے انتخابی انتظامات پر اسکور کارڈ جاری کردیے

101

اسلام آباد(آن لائن)پلڈاٹ کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے معیار کے جائزے پر مشتمل اسکورکارڈ جاری کردیا ہے ،اسکور کارڈ میں عام انتخابات کی میعار کے حوالے سے مجموعی طور پر 51.79 فیصد پوائنٹس اسکور دیا گیا ہے جوکہ 2013میں56.76 فیصد کے مقابلے میں 5فیصد تنزلی کا شکارہوا۔ پلڈاٹ نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اعتراضات کی دور کرنے کے لیے تحقیقات کی سفارش کی ہے ۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ اسکور کارڈ میں پولنگ والے دن انتظامات کو ماضی کی نسبت بہتر قرار دیتے ہوئے زیادہ64فیصد پوائنٹس اسکور دیا گیا ہے تاہم ووٹوں کی گنتی ، نتائج مرتب کرنے اور ترسیل کے حوالے سے معیار تنزلی کا شکار رہا ہے اس مد میں 40فیصد پوائنٹس اسکور دیا ہے۔ 2013کے مقابلے میں 2018کے انتخابات کے دوران پولنگ والے دن عملے کی تربیت ، انتخابی عملے کی غیر جانبداریت اور مجموعی طور پر پولنگ انتظامات کے حوالے سے بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس پرکسی بھی حوالے سے زیادہ 64 فیصد پوائنٹس اسکوردیا گیا جوکہ 2013کے مقابلے میں 44فیصدپوائنٹس رہا ۔