عوام میں بے چینی اور مایوسی پیدا ہوئی ہے

122

کراچی کے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں علی نواب خان لودھی

نا اہل بد کردار اور کرپٹ سیاستدانوں نے برسوں سے کراچی کے مسائل حل نہیں کئے

کراچی ()پاکستان سنی تحریک کی جانب سے PS-111 اور این اے 247 کے نامزد امیدوار علی نواب خان لودھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نا اہل بد کردار اور کرپٹ سیاستدانوں نے برسوں سے کراچی کے مسائل حل نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی اور مایوسی پیدا ہوئی ہے علی نواب خان لودھی نے کہاکہ PS-111 اور این اے 247 کے عوام کو پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور انشا اللہ ہم بھی اپنے حلقوں کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے اور مایوس چہروں پر خوشیاں لائیں گے اور یہاں وہ تمام سہولیا فراہم کریں گے جن کی ایک سوسائٹی کو ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں جو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اسے ہم فراہم کریں گے یہاں کے نوجوانوں کے لئے نہ صرف اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز بنائیں گے بلکہ کھیلوں کے لئے بھی اعلیٰ معیار کا اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا علی نواب خان لودھی نے کہا کہ جو ڈسپینسریاں اور چھوٹے ہسپتال یہاں پہلے سے موجود ہیں ان کی حالت کو بھی بہتر کیا جائے گا اور جدید مشینری اور عملے کا انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایسے کرپٹ سرکاری افسران اور عملہ جو یہاں کا بجٹ خردبرد کر لیتا تھا ان سے بھی باز پرس کی جائے کی علی نواب خان لودھی نے کہا کہ ہم یہاں کی عوام کو ان کے حقوق دلواکر رہیں گے چونکہ عوام اپنے مسائل کے حاصل کے لئے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اب ماضی کے سیاسی مداریوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ نہ یہاں سڑکیں ہیں نہ سیوریج کا بہترین نظام، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں جس میں آگ لگادینے کی وجہ سے گھروں میں دھواں بھر جاتا ہے اور سانس بھی لینا مشکل ہو تی ہے علی نواب خان لودھی نے کہا کہ میں اسی حلقے میں رہتا ہوں میں یہیں کارہنے والا ہوں میں کسی دوسرے علاقے سے الیکشن لڑنے نہیں آیا اور ان تمام مسائل کا میں بھی شکار ہوں اسی لئے میں الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں تاکہ میں یہاں کے مسائل حل کرسکوں اور یہاں کی عوام کو ان مسائل سے چھٹکارہ دلاسکوں انہوں نے کہا کہ یہاں کے مسائل جب ہی حل ہوں گے جب آپ باری باری لینے والے کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے اور الیکشن میں انہیں مکمل طور پر مسترد کردیں گے اور اپنے ووٹ کے ذریعے ہی مخلص اور ایماندار امیدواروں کو منتخب کر یں گے اور اس کے لئے 25 جولائی کو آپ گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں گے علی نواب خان لودھی نے کہا کہ صرف ایک دن کی بات ہے اب ہمیں خود کو بدلنا ہوگا اور اپنے حقوق کو حاصل کرنا ہے ورنہ پھر یہی کرپٹ سیاستدان ہوں گے اور یہی مسائل ہوں گے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com