چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پرپر امن انتخابات کیلیے 7 کالے بکروں کا صدقہ

32

اسلام آباد (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد اور الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے 7 کالے بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے 7کالے بکرے منگوائے اور صدقہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے مشترکہ دعا کرائی کہ قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اللہ پاک الیکشن کمیشن کو ہمت و استقلال نصیب فرمائے اور دن رات کی انتھک محنت کے باعث عام انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہوں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور اس اہم فریضے کی ادائیگی کے لیے مشترکہ دعاؤں کے ساتھ صدقات کا بھی سلسلہ شروع کیا جائے اور حالیہ سیکورٹی کی صورتحال باعث تشویش ہے اور صدقات کالی بلاؤں کو ٹالتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ