جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کی ہارون بلور کے اہلخانہ سے ملاقات و تعزیت 

87

پشاور (نمائندہ جسارت)ناظمہ صوبہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر پختونخوا عنایت امین نے ہارون بلور کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی ۔ اس موقع پر نائب صوبہ حمیرا بشیر بھی ان کے ساتھ تھیں۔ انہوں نے سوگوار خاندان کو جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی اور تمام کارکنان اور ذمے داران کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ غم اور آزمائش کی
اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی اور ناظمہ صوبہ عنایت امین نے بنوں میں ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی کے قافلوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بم دھماکوں میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور بد امنی کی آڑ میں جمہوری عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، عوام یکجہتی کے ساتھ ان عزائم کو ناکام بنادیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ