گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف ملک بھر میںیوم احتجاج منایاگیا

77

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن ،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی ودیگررہنماؤں نے
کہا کہ ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت‘‘فریڈم پارٹی’’کے سربراہ ملعون ‘گیرٹ ولڈرز’ نے ایک بار پھر دنیا کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے نبی پاکؐ کی شان اقدس کے خلاف خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کرانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔علما نے مطالبہ کیا کہ گیرٹ ورلڈ نامی ملعون کو اِس شیطانی کھیل سے روکا جائے ورنہ پھر کو ئی ممتاز قادریؒ ، عامر چیمہؒ ، غازی علم دین ؒ پیدا ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ