سمندری ماحول کے تحفظ کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے‘امیر بحر

47

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی، میری ٹائم سیکورٹی کے ذریعے خطرات سے تحفظ ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف نے کانفرنس کی صدارت کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کی
آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں، سیکورٹی کی صورتحال اور افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور فلاح و بہبود سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیر بحرکو پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے آپریشنل تیاریوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ بحری دہشت گردی، بحری قذاقی، منشیات، اسلحے اور انسانی اسمگلنگ جیسے خطرات سے قومی اور عالمی جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی، نسل نو کے لیے قیمتی وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ