چیئرمین واپڈا کی چیف جسٹس کو  ڈیموں کی تعمیر کے لائحہ عمل پر بریفنگ

50

اسلام آباد(صباح نیوز)واپڈا، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین مزمل حسین نے جمعے کے روز اسلام آباد میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔انہوں نے چیف جسٹس کو کمیٹی کی کارروائیوں اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے اس مقصد کے لیے مقرر کیے گئے وقت میں اس پر عملدرآمد کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔واپڈا کے
چیئرمین نے بتایا کہ اسلام آباد میں عملدرآمد کمیٹی کا سیکرٹریٹ قائم کر دیا گیا جس کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے 5-5ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف جسٹس نے عملدرآمد کمیٹی کے فوری ردعمل پر اس کی تعریف کی۔انہوں نے اسی جوش و جذبے کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ