ٹکٹ تاخیر سے ملنے پر پیپلزپارٹی کے امیدوار نے آزاد امیدوار کی حمایت کر دی

43

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں صوبائی حلقے پی بی 24 پر ٹکٹ تاخیر سے ملا تو پیپلزپارٹی کے امیدوار نے مستعفی ہو کر آزاد امیدوار کی حمایت کر دی۔کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے حاجی ملک عنایت اللہ کاسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تاخیر سے ٹکٹ دیا جس کی وجہ سے انکی انتخابی مہم متاثر ہو رہی تھی اور انہوں نے آزاد حیثیت سے کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا تاہم اب وہ دستبردار
ہو کر آزاد امیدوار گلاب خان خلجی کی حمایت کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آزاد امیدوار گلاب خان خلجی نے کہا کہ وہ صوبائی حلقے عوامی کے مسائل مشترکہ طور پر حل کریں گے ستر سالوں میں قوم اور مذہب پرستوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ