بینکوں اور مالیاتی اداروں میں دو روزہ تعطیلات ختم کی جائیں،صغیر صدیقی

46

کراچی (پ ر) خادمین ملت پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس ادارے کے ترجمان محمد الطاف گجر کی صدارت میں منعقد ہوا، اس موقع پر سماجی کارکن صغیر علی صدیقی نے ایک قرارداد پیش کی، جس میں حکمرانوں سے بینکوں اور مالیاتی اداروں
کی دو یوم کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے، لہٰذا ان کو دو دن کیلیے بند کر دینا ملکی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر سطح پر یکساں بینکنگ قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
صغیر صدیقی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ