شہر کے مسائل کو باکردار اور دیانتدار قیادت کی حل کرسکتی ہے، خالد صدیقی

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے امیدوارپی ایس -124 خالد صدیقی نے گزشتہ روز نیو کراچی سیکٹر 5ایم  میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور سیکٹر 5 میں مسجد بیت الحمد کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خالد صدیقی نے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں کہ یہ صرف الیکشن نہیں اپنے اور اپنے آنی والی نسل کا مستقبل کا مسئلہ ہے، اس موقع پر امیدوار کو اس کے کردار کو دیکھ کر ووٹ دیں ورنہ پھر5سال یہی حالات، یہی مسائل ہمارے سر پر مسلط رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر اب کسی آزمائے ہوئے کو دوبارہ نہیں آزمائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے سیکٹر5L نیو کراچی میں عوام سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ شہر میں دیانتدار قیادت کا نہ ہونا ہے، عوام 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیں، مجلس عمل نے عوام کے سامنے باکردار، صالح اور دیانت دار قیادت پیش کر دی ہے۔ شہر کے مسائل کو ایسی ہی قیادت حل کر سکتی ہے۔
خالد صدیقی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ