مہاجر کا نعرہ لگانے والوں کو لاپتا نوجوانوں کی فکر ہی نہیں‘مصطفی کمال

41

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگانے والوں کو لاپتا نوجوانوں کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے نام نے مہاجروں کو صرف بد نامی دی ہے۔کراچی والو سب کچھ جانتے بوجتے اپنے بچوں کو ظالموں کے حوالے مت کرو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر کے علاقے گلشن احباب میں این اے 237 پی ایس 89 کے
الیکشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمصطفی کمال کے ہمراہ این اے 237 کے امیدوار آفاق جمال اور پی ایس 89 کے امیدوار عظیم میمن بھی موجودتھے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگانے والوں کو لاپتا نوجوانوں کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔ کتنے نوجوان کال کوٹھریوں میں اپنے گھروالوں سے ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔کتنی ماؤں کی آنکھیں اپنی اولادوں کے لیے ترس رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نام نے مہاجروں کو صرف بدنامی دی ہے۔یہ تمہیں جاگ مہاجر جاگ کے نام پر ہتھیار دے کر تمہارے جذبات سے فائدہ تو اٹھا سکتے ہیں لیکن جب تم پھنس جاؤگے تو یہ تم کو اوون بھی نہیں کرینگے۔ اگر میں صرف مہاجر مہاجرکروں تو مہاجروں مجھ سے بڑا تمہارا کوئی دشمن نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر اچھے انسانوں کو چننے کی بات آئے گی تو ہم سے بہتر کراچی والوں کیلیے کوئی آپشن نہیں ہے۔اے کراچی والوسب کچھ جانتے بوجتے اپنے بچوں کو ظالموں کے حوالے مت کرو۔میں لندن میں نہیں رہتا میں کراچی میں آپ سب کے درمیان میں ہوں۔ اگر ہمارا کوئی شخص جیتنے کے بعد شیطان کے بہکاوے میں آیا بھی تو ہم اسکا احتساب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ