گلشن معمار میں ملزم چھت سے چھلانگ لگانے کے باعث ہلاک

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کے چھت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہلاکت اور 4کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے ، رینجرز اعلامیہ کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں پاکستان رینجرزاور اے وی سی سی (اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل) نے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم مشرف محسود عرف سیف اللہ کی موجودگی کی اطلاع پر سلفیہ کالونی میں کارروائی کی جہاں اس نے ایک دو منزلہ عمارت میں پناہ لے رکھی تھی۔رینجرز کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مشرف محسود عمارت کی چھت پر چھپ گیا۔رینجرز کی جانب سے
عمارت کی تلاشی کے دوران دہشتگرد مشرف محسود عرف سیف اللہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش میں عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔رینجرز اہلکاروں نے اس کوزخمی حالت میں فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ایک عدد پستول بمع دو عدد میگزین اور 25 راؤ نڈز بھی برآمد کیے گئے۔ جاں بحق ہو نے والامشرف محسود عرف سیف اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھاجن میں میجر (ریٹائرڈ) نوخیز کا 2016 ء میں اغواء قابل ذکر ہے۔ لاش کو بمع برآمد شدہ اسلحہ اور ایمونیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ینجرز اور اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل

Print Friendly, PDF & Email
حصہ