پیپلز پارٹی اور متحدہ نے مل کر شہر کو بربادکرکے رکھ دیا، وجیہ حسن

67

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے امیدوار برائے PS-128 سید وجیہ حسن نے گزشتہ روز ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ میں شہریوں اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو تباہ و برباد کر نے میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلزپارٹی دس سال سے اقتدار میں ہے اور ایم کیو ایم نے بھی پیپلز پارٹی اور مشرف
کے ساتھ مل کر کراچی میں ایک طویل عرصہ تک اقتدارکے مزے لوٹے ہیں لیکن عوام کے بنیادی اوراہم مسائل حل نہیں کیے۔ کراچی کے عوام آج بھی ضروری سہولتوں سے محروم ہیں۔ بجلی، پانی اور ٹرانسپورٹ سمیت بے شمار مسائل پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے عوام کو دھوکا دیا ۔آج یہ کس منہ سے عوام سے دوبارہ ووٹ مانگ رہے ہیں؟ عوام ان کے نمائندوں کو مسترد کردیں اور25جولائی کو کتاب کے نشان پر مہر لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن اور محفوظ بنائیں ۔ مجلس عمل کی اہل اور دیانت دار قیادت کے ساتھ مل کر کراچی کو ترقی و خوشحالی اور اخوت و محبت کا گہوارہ بنائیں۔ مجلس عمل عوام کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی ۔
وجیہ حسن

Print Friendly, PDF & Email
حصہ