حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق، 2 زخمی

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 2 خواتین سمیت 3افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سپرہائی وے ناردرن بائی پاس پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق اور 10 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا ،جہاں متوفیہ کی شناخت قمرا زوجہ محمد انور کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 10 سالہ محمد انور اور 18 سالہ عامر کے ناموں سے ہوئی ، متوفیہ سہراب گوٹھ کی رہائشی تھی ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، مواچھ گوٹھ کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ ایاز ولد تاج محمد جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش کو ورثا بغیر کسی کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے ، بلال کالونی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے
ڈی موڑ کے قریب گھر میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 سالہ پروین زوجہ منور جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثابغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
حادثات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ