ملائیشین قونصل جنرل کی نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمن سے ملاقات

53

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن سے کراچی میں متعین نئے ملائیشین قونصل جنرل خیرالنازراں عبد الرحمن نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، نشست کے دوران دونوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔قونصل جنرل نے ملائیشیا کی جانب سے صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں بشمول تجارتی، توانائی، اور اقتصادی شعبوں میں باہمی
روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دو طرفہ تعلقات احترام اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے ملائیشین قونصل جنرل کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کیا۔
ملائیشین قونصل جنرل

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.