سراج الحق اورلیاقت بلوچ کی اکرم درانی کے قافلے پر حملے اور مستونگ دھماکے کی مذمت 

83

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ومتحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ نے اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے اور مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور ایک بار پھر پھوٹ پڑا ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم پرعزم ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ