پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کر دی گئی

86

لاہور(اے پی پی ) پنجاب بھرکے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی گئی۔ انتظامیہ سے تحریری اجازت لیے بغیر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کوکسی بھی پروگرام میں بلانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے نیز کسی بیرونی مداخلت سے بچنے کے لیے آئندہ سے تمام پروگرامز آڈیٹوریم اور لیکچر رومز میں منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سیاسی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر قائم طلبہ تنظیموں پر مکمل پابندی عاید کر دی گئی ہے اور تمام سیاسی، مذہبی اور لسانی تنظیموں کے لیڈروں کو طلباء تنظیموں کے پروگراموں میں تحریری اجازت کے بغیر مدعو کرنے پر پابندی ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ