ن لیگ تخریب کار نہیں، ملک بھر سے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، احسن اقبال

98

نارووال (آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس طرح مسلم لیگ (ن)کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے ایسے لگتا ہے کہ دھاندلی کا پروگرام مکمل تیار ہے حالانکہ مسلم لیگ(ن) کوئی تخریب کار جماعت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 13 جولائی کو جس طرح لیگی کارکنان کو ملک بھر میں گرفتار کیا گیا، ایسے لگتا ہے کہ دھاندلی کا مکمل پلان تیارکر لیا گیا ہے حالانکہ مسلم لیگ(ن) کوئی تخریب کار جماعت نہیں کہ اس کے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ووٹر کے تقدس کی جنگ لڑرہے ہیں نہ کہ وہ کوئی مضموم مقاصد کے لیے ملک آئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ