لیگی قیادت و کارکن ائرپورٹ پہنچنے میں ناکام، نواز اور مریم ’’ ڈی مورال‘‘ ہوگئے

96

لاہور (آن لائن) کارکنوں اور لیگی قیادت کے ائرپورٹ نہ پہنچ پانے کے باعث نوازشریف اور مریم نواز ’’ڈی مورال‘‘ ہوگئے،
نیب اور اے ایس ایف ٹیم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کی جانب خاموشی سے چل پڑے۔ گزشتہ روز نوازشریف کو جب اطلاع ملی کہ لاہوری ان کے استقبال کے لیے ائرپورٹ نہیں آسکے اور اس حوالے سے لیگی قیادت بالخصوص میاں شہبازشریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم رہنما بھی پہنچنے میں ناکام رہے تو نوازشریف اور مریم نواز کے حوصلے پست ہو گئے اور انہوں نے مزاحمت کیے بغیر نیب اور اے ایس ایف ٹیم کو گرفتاری دیدی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ