نواز شریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی،اعتزاز احسن

91

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی۔ سیاسی اور
عوامی نمائندوں کو ایسے کام نہیں کرنا چاہیئے جس کا انجام جیل ہو۔ 1964ء سے سیاستدانوں کی پے در پے گرفتاریاں دیکھ رہا ہوں۔ شہباز شریف کے پاس قائدانہ صلاحیت نہیں ہے۔ ان کی طرف سے کوئی مزاحمتی تحریک دیکھنے کو نہیں ملتی۔ مارشل لاء دور میں ہم نے سب سے پہلے لاٹھی اور پتھر کھائے۔ خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بڑے بیانات دیتے رہے لیکن موقع پر غائب ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ ن لیگ کے لوگوں نے اندر سے سمجھوتہ کیا ہو گا۔ پنجاب پولیس کو بڑے مظاہرے روکنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ استقبالی قافلوں کے درمیان کوئی پلان دیکھنے کو نہیں ملا جن کو کل چلنا چاہیئے تھا وہ آج چل رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ