نواز شریف کے ساتھ آنے والے لیگی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا

89

لاہور (نمائندہ جسارت) نواز شریف کے ساتھ آنے والے لیگی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت بننے والوں کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لینڈنگ کے بعد نیب کی ٹیم طیارے کے پاس پہنچی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر مسلم 100 کے قریب ن لیگ کے کارکنان جہاز میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت کرنا شروع کردی۔جس کے بعدپولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو ئے، رینجرز اہلکار نے باقی مسافروں کو جہاز سے اترنے کی ہدایت کی تاہم لیگی کارکنان نے رینجرز سے ہاتھا پائی کی۔ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت بننے والوں کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ