امریکہ کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

130

امریکہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نےپاکستان میں انتخابی جلسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ایسے حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

ہیتھرناورٹ نےکہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں جب کہ دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ