خیبر پختونخوا کی10رکنی نگراں کا بینہ نے حلف اٹھالیا

76
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لے رہے ہیں
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لے رہے ہیں

پشاور (اے پی پی) خیبرپختون خوا کی 10 رکنی نئی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا نیجمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں وزرا سے حلف لیا۔ تقریب میں نگراں وزیراعلی جسٹس(ر) دوست محمد خان ، سابق وزراء ،وکلاء،اعلی سول حکام اورعمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نگراں وزرا میں اکبر جان مروت، محمد رشید خان، ڈاکٹر سارہ صفدر، مقدس اللہ، عبدالرؤف خان، محمد ثناء اللہ خان، ظفر اقبال بنگش، انوار الحق، فضل الہٰی، جسٹس ریٹائرڈ اسد اللہ خان چمکنی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ